انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی برداشت موجود ہے یہ ہم سب کے اکٹھے ہونے سے ثابت ہو گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں گیا تو شکلیں دیکھ کر حیران ہوا، جسے دیکھو وہ مرکزی رہنما بنا ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سیاسی کارکن کوئی نہیں، سب لیڈر بنے ہوئے ہیں، لوگ بغیر کسی تیاری کے پارلیمان میں آتے ہیں۔
راجا فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ آج یہاں ہر کوئی کہتا ہے ہماری زندگی تک کوئی کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، بھارت نے ایسا نقصان پہنچایا ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہمیں محنت کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو محفوظ رکھنے کے لیے بھارتی اقدامات پر قابو پانا ہو گا، مجھے خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہو گا۔
Comments are closed.