ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ لے کر دے دیا گیا ہے اور اس کیس کے تمام ملزمان کا چالان بھی مکمل کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے بتایا کہ اندھے قتل اور ڈکیتی کے چار مختلف مقدمات میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی شارق جمال نے کہا کہ رائیونڈ میں بہن اور بہنوئی کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان جبکہ دو روز قبل مقتولہ رخسانہ بی بی کے قتل میں ملوث اس کا بھائی ذوالفقار علی بھی گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل چار سالہ بچے عبدالرحمان کو اغوا اور قتل کرنے والا ملزم آصف بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کے بہنوئی کے کیس میں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.