پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) سے بیک ڈور رابطے ختم کرنے کا کہہ دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ مخلص ہے تو بیک ڈور رابطے ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ بیک ڈور رابطوں کا دھوکا مزید نہیں چلے گا، نواز شریف اپنی جماعت کو تو اپنے نظریے پر لے آئیں۔
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی، اس میں جان پیپلز پارٹی کی وجہ سے تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم اور اے این، پی پی ڈیم ایم کے ساتھ تھے حکومت کانپ رہی تھی، ساری ن لیگ کہے ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہیں، مذاکرات نہیں کریں گے۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ن لیگ مان جاتی تو پنجاب میں عدم اعتماد سے حکومت فارغ ہوجاتی، عمران خان سے جان چھڑانے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
پی پی رہنما نےیہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر کہتے ہیں ہم چاہتے ہیں یہ پانچ سال حکومت میں رہیں، این اے 133میں ضمنی انتخاب سے پیپلز پارٹی کی فتح کا سفر شروع ہوگا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ چینی 150 روپے کلو فروخت ہورہی ہے اس میں عالمی مہنگائی کا کیا کردار؟، آٹا مہنگا ملنے سے عالمی مارکیٹ کا کیا کردار؟ مارکیٹ میں قلت اور ذخیرہ اندوزی کس نے ختم کرانی ہے؟
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے سیکھتے سیکھتے پتہ نہیں عوام کا کیا ہوگا، مسلم لیگ ن کے لیڈر کہتے ہیں ہم چاہتےہیں 5 سال حکومت رہے، یہ نواز کے ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہیں، یہ نعرہ ہم لے کر چلے تھے آپ ہمیشہ مخالف رہے۔
Comments are closed.