بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی مزید 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی مزید 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 39 پیسے سے 1 روپے 68 پیسے تک مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا کرپشن، نااہلی اور ظلم ہے، عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جارہی ہیں

نیپرا کے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.