وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کالاپل کے قریب فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے اس قسم کے واقعات ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں شارع فیصل کے ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ کے ایک واقعے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صدر تھانہ کی حدود میں شارع فیصل کے ایف ٹی سی پُل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔
حملے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں چھیپا ویلفیئر کے رضاکاروں نے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments are closed.