سعودی عرب میں شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا خاتون کی سہیلی کے موبائل فون سے پھوٹ گیا۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی اپنی سہیلی کے ساتھ گپ شپ جاری تھی، اُس نے اپنی سہیلی کا موبائل فون دیکھا تو اپنے ہی خاوند کی دوسری شادی کی راز اُس پر افشاں ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں شریک خاتون کی اپنی دوست سے ملاقات ہوئی، خیر خیریت کے بعد خاتون کو سہیلی نے اپنی بہن کی شادی کی خبردی۔
سہیلی نے خاتون کو بتایا کہ میری بہن کی 5 ماہ قبل شادی ہوگئی ہے، ساتھ ہی اُس نے اپنے موبائل فون میں موجود شادی کی تصاویر اُسے دکھائیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سہیلی کے موبائل میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کی تصاویر دیکھ کر خاتون ہکا بکا رہ گئیں اور انہیں اپنے شوہر کی دوسری بیوی کا علم ہوگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق بعدازاں خاتون نے گھر واپسی پر شوہر سے اُس کی دوسری شادی سے متعلق حقیقت معلوم کی تو اُنہیں دوسری شادی کا اقرار کرنا ہی پڑ گیا۔
شوہر کی بیوی کو دوسری بیوی کے پیچھے کی وجوہات اور منوانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں کیونکہ خاتون نے عدالت میں علیحدگی کا کیس دائر کردیا۔
Comments are closed.