پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 95 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔ قومی ٹیم نے 18 سال بعد جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ آخری بار 2003 میں جنوبی افریقا کو قومی ٹیم نے سیریز میں شکست دی تھی۔
قومی بولرز نے کھیل کے چوتھے روز پانسہ پلٹ دیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد نئی گیند کے ساتھ شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کر کے کایہ پلٹ دی۔
کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 200 سے زائد رنز بنا رکھے تھے اوپنر مارکرم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ وقفے کے بعد نئی گیند ملتے ہی بولرز چھا گئے اور مارکرم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
پارٹنرشپ کا ٹوٹنا تھا کہ وکٹوں کی جھڑی لگ گئی اور کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ قومی بولرز نے یکے بعد دیگر وکٹیں حاصل کرتے ہوئے چائے کے وقفے سے قبل ہی اننگز سمیٹ دی۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 274 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ایڈن مارکرم 108 رنز کی مزاحمت کر سکے جب کہ وینڈرڈوسن 48، بووما 61 اور مولڈر 20 رنز بنا سکے۔ کپتان ڈی کوک بغیر کھاتا کھولے واپس لوٹے۔
Wicket No.10 in the match for @RealHa55an!
Also how good was that catch from @iFaheemAshraf?Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen https://t.co/BPmuplayKT pic.twitter.com/DzjOopUNdJ
Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2021
حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں وہ محمد زاہد کے بعد پہلے بولر ہیں جنہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم کی تاریخی فتح نے سیریز یادگار بنا دی۔
The post جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کا کلین سوئپ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.