
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے ایک اور بڑے مقابلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہیں۔
دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے حسبِ روایت ٹاس جیت کر ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک دو دو میچز کھیلے ہیں اور دنوں ہی ٹیمیں ان میچز میں فتوحات کے ساتھ ناقابلِ شکست ہیں۔
ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، جبکہ دونوں کو ہی گروپ 1 سے ٹائٹل کا فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان ایون مورگن، جیسن رائے، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور ٹیمل ملز شامل ہیں۔
Comments are closed.