بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کویت میں غیرملکیوں کا داخلہ بند، سعودیہ میں کرفیو پر غور

کویت میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر پابندی مزید سخت کرتے ہوئے غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کویت میں آج سے کسی بھی غیرملکی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ سفارتی مشن ،سفارتکاروں، طبی عملہ کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پابندیوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  پابندیوں کے ساتھ ویکسی نیشن مہم بھی جاری رہے گی۔ تین ماہ میں آٹھ لاکھ کویتیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ادھر ابوظہبی میں نئی کورونا پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ سینما ہالز بندتاحکم ثانی بند کر دیے گئے ہیں اور تمام تقریبات اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

شادی کی تقریب میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے جب کہ تدفین اور تعزیتی مراسم میں 20 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی ممانعت ہے۔

حکومتی اور نیم حکومتی اداروں میں ملازمین کی حاضری مزید کم کرکے 30 فیصد کر دی گئی ہے۔60 سال سے زائد عمر کے تمام ملازمین، موذی امراض میں مبتلاافراد اور کمزور قوت مدافعت والے افراد گھر سے کام کریں گے۔

ادھر سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں جب تک عوام کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے رہیں گے تب تک کرفیو نہیں لگایا جائے گا۔ یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

The post کویت میں غیرملکیوں کا داخلہ بند، سعودیہ میں کرفیو پر غور appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.