انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کے کیس کا فیصلہ موخر کردیا، عدالت نے آج پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سنانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیصلے کو موخر کرنے کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ استغاثہ نے کیس کی فردِ جرم میں ترمیم کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں استغاثہ نے کہا کہ ملزمان پر عائد فردِ جرم میں قتل کی منصوبہ بندی کی دفعات شامل نہیں تھیں۔
اس درخواست کی روشنی میں ملزمان اور مدعی کے وکیل کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
اس سے پہلے گذشتہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
عدالت نے آج پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سُنانا تھا۔ پروین رحمان کو مارچ 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.