2010 free hookup apps my uber hookup boyne tannum hookup rules casual encounter hookups california hookup bar asian girls the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس پائپ لائن معاہدہ، پاک روس مذاکرات آج ہونگے

کراچی سے قصور تک پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے شیئر ہولڈنگ معاہدے پر پاکستان اور روس کے درمیان چار روزہ مذاکرات آج سے اسلام آباد میں ہو رہے ہیں.

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن جس کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن تھا اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ اڑھائی ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر شیئر ہولڈرز معاہدے پر بات چیت کیلئے روس اور پاکستان کی نامزد کمپنیوں کے درمیان مذاکرات 28 اکتوبر تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے ۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں روسی وفد کی سربراہی پاک اسٹریم ایل ایل سی کے سربراہ کرینگے پاکستانی وفد کی صدارت سیکر ٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کریں گے.

منصوبے پر بات چیت کیلئے پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی انٹر سٹیٹ گیس سسٹمز کے نمائندے بھی مذاکرات میں شریک ہو نگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان منصوبے میں اپنی سرمایہ کاری کی شیئرہولڈنگ 74فیصد تک رکھنا چاہتا ہے جبکہ روس کی شیئر ہولڈنگ 26فیصد تک رکھے جانے امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کئی طرف سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں جمع ہونے والی سوا 300ارب روپےکی پوری رقم کی عدم دستیابی کی صورت میں روس سے اس منصوبے کیلئے قرض فراہمی کا مطالبہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.