امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہر وعدے اور اعلان سے یوٹرن لے لیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی آگ میں جل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی کے بعد ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہورہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سودی معیشت سے جان چھڑائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.