پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سکھر کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیل کے باہر خورشید شاہ کا استقبال کیا۔
جیالوں کا قافلہ خورشید شاہ کی قیادت میں جیل سے ان کی رہائش گاہ روانہ ہوگیا، رہائش گاہ پر پہنچ کر خورشید شاہ کارکنان سے خطاب کریں گے۔
خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 25 ماہ سے قید میں تھے۔
احتساب عدالت نےسپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری کیے تھے۔
سپریم کورٹ آرڈر کی تصدیق کے بعدخورشید شاہ کو جیل سے صبح احتساب عدالت لایا گیا تھا، جہاں خورشید شاہ سے دستخط لے کر انہیں دوبارہ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔
Comments are closed.