وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بعض علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں، صفائی پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
عثمان بزدار نے گاڑی خود ڈرائیور کرکے فیروز پورروڈ کا دورہ کیا جبکہ ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں بھی صفائی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل ٹاؤن، کالج روڈ اور اکبر چوک میں بھی صفائی کے انتظامات دیکھے۔
Comments are closed.