نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا حق خالص طور پر پارلیمنٹ کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ آئین میں ترمیم غیر آئینی اور غیر قانونی طریقہ ہوگا، پی ڈی ایم نے سینیٹ سے متعلق صدراتی آرڈینس کو مسترد کردیا ہے۔
میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے، حکمران اگر مخلص ہوتے تو اپوزیشن سے الیکشن ریفارمز پر بات کرتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑچکی ہے، حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں تمام اداروں کو متنازع بنادیا ہے۔
Comments are closed.