پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز قافلے کے ساتھ فیصل آباد پہنچ گئیں۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول نچھاور کئے، اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔
مریم نواز ن لیگ کے رہنما چودھری شیر علی کے گھر پہنچیں، جہاں سے ریلی کے ہمراہ جلسہ گاہ جائیں گی۔
اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت جلسوں کی نئی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔
پی ڈی ایم نے اپنا پہلا پڑاؤ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دیا، جہاں پی ڈی ایم کا جلسہ شروع ہوگیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے کارکن ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے۔
پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
Comments are closed.