بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدعنوانی کےخاتمے اور شفافیت کیلئے نیب کے ساتھ MOU سائن کیا ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے اقدامات کی وجہ سے غیرمقبول ہوتی جارہی ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ جن اسمبلیوں کو پی ڈی ایم کی جماعتوں نے پہلے جعلی اسمبلیاں کہا تھا، اب انہی اسمبلیوں سے یہ سینیٹرز منتخب ہونے جا رہے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کی حمایت کر رہی ہیں، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخاب میں ہم پارٹی ڈسپلن کے تحت چلیں گے۔

لیاقت شاہوانی نے احمد مجتبٰی کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان کے مکس مارشل آرٹس کھلاڑی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر کارنامہ انجام دیا، احمد مجتبٰی نے انٹرنیشنل مقابلے میں بلوچستان اور ملک کا نام روشن کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ احمد مجتبٰی کی کوئٹہ آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

لیاقت شاہوانی نے یہ بھی کہا کہ گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا بھر نے سراہا ہے، گوادر کے اسٹیڈیم کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا ایک میچ گوادر میں بھی  ہو، 3 سال میں صوبے کے ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.