سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ سینیٹ اوپن الیکشن پر صدارتی آرڈیننس آئین اور سپریم کورٹ کی آزادی پرحملہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 18ویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے، 58 ٹو بی کے بحال کرنے کا بھی آرڈیننس بحال ہو سکتا ہے، آرڈیننس سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرڈیننس سپریم کورٹ کی توہین ہے، سپریم کورٹ کو حکومتی آرڈینس ختم کرنا چاہیے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کا مقصد عمران نیازی کے دوستوں کو این آر او دینا ہے، یہ عمران نیازی کے دوستوں کو نوازنے کا پیکج ہے۔
Comments are closed.