ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے روسی ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے روسی ویکسین محدود وقت کیلئے درآمد کی اجازت دی ہے جبکہ روس کی ویکسین بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوانے کے اقدامات کرلیے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کوویکس کی اسٹرازینکا کے ڈوزز بھی رواں ماہ کے اختتام پر آنے کی امید ہے اور پاکستان کو انسداد کورونا کی سائنوفام ویکسین کی اگلی کھیپ اگلے 24 گھنٹوں میں ملنے کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ یم فروری کو پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ چین سے سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ ملک میں کر پہنچا تھا۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار474 ہوگئی اور 11,967 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز32 ہزار265 ہوگئی.
The post پاکستان نے روسی ویکسین کو درآمد کرنے کی اجازت دیدی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.