ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

مراد علی شاہ کہتے ہیں مجھے جیل میں ڈالا جائے، حلیم عادل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متعلق  کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے ہدایت دے رکھی ہے کہ حلیم عادل شیخ کوجیل میں ڈالا جائے، ملیر میں اُن کی قانونی زمین پر غیرقانونی اقدام کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کا والد عبداللّٰہ شاہ غیر قانونی تعمیرات کا بانی ہے، مراد علی شاہ وائٹ کالر کرمنل ہے، مراد علی شاہ بھی بھاگ جائے گا، جب میں مراد علی شاہ کی کابینہ میں تھا تب یہ سب بھولے ہوئے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ کا رشتہ دار کروڑوں کی کرپشن کرتا ہے اور کینیڈا بھاگ جاتا ہے، مراد علی شاہ کے بہنوئی کے بہنوئی کو نوازا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے کہنے پر کل چوری کی گئی، زیور، فرنیچر اور سامان چوری کیا گیا، ہم نے تھانے میں مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دی، میری درخواست کے بعد مجھ پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.