وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آئس لینڈ کے ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران لاپتہ کوہ پیما جان سنوری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آئس لینڈ کے ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے لاپتہ کوہ پیما جان سنوری کے حوالے سے گفتگو کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ پیما جان سنوری کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے ہم منصب کو لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش اور ریسکیو کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
دوسری جانب معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کا تعاون حاصل ہے۔
واضح رہے کہ علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بلتر وسیکٹر پہنچ گئے ہیں جبکہ 4 مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
The post لاپتہ کوہ پیما جان سنوری: وزیر خارجہ اور آئس لینڈ کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.