نیشنل ٹی20 کپ کی فتح کا تاج ایک بار پھر خیبرپختونخوا کے سر سج گیا، فائنل میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میچ 7 وکٹوں سے ہار گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
خیبرپختونخوا نے 149 رنز کا ہدف 17 اوورز میں 3 وکٹ نقصان پر حاصل کرلیا، میچ کے بہترین کھلاڑی کپتان افتخار احمد قرار پائے۔
فائنل میں خیبرپختونخوا نے پہلے سینٹرل پنجاب کو بیٹنگ کرنے کا موقع دیا، اخلاق کی صورت میں پہلی وکٹ صفر پر گرنے کے بعد تجربہ کار کامران اکمل اور احمد شہزاد نے 85 رنز جوڑے۔
کامران اکمل 42 اور احمد شہزاد 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قاسم اکرم نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم آخری اوور میں 148رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان افتخار احمد اور محمد عمران نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عادل امین 25 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
افتخار احمد نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 45 رنز بنائے، شاندار آ ل راؤنڈ پرفارمنس پر افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
کامران غلام نے 37، صاحبزادہ فرحان نے 26 اور محمد حارث نے 10 رنز کی باری کھیلی۔
سینٹرل پنجاب کے ثمین گل، محمد فیضان اور قاسم اکرم نے ایک، ایک وکٹ لی۔
Comments are closed.