بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں جرمنی کی ٹیم نارتھ میسیڈونیا کو چار صفر سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس قطر میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ ’جے‘ میں جرمن ٹیم کا مقابلہ نارتھ میسیڈونیا سے ہوا، پہلے ہاف میں تو کوئی گول نہ ہوسکا لیکن میچ کے دوسرے ہاف میں جرمن ٹیم کے کھلاڑی ہیورٹس نے گول کیا، پھر میچ کے 70 ویں اور 73 ویں منٹ میں فلورین ورٹز نے دو گول کر کے جرمنی کی برتری تین صفر کردی۔

بخارسٹ (جنگ نیوز) سوئٹزرلینڈ نے حیران کن فتح حاصل…

میچ کے 83 ویں منٹ میں بائرن میونخ کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ اٹیکینگ میڈ فیلڈ جمال مسی نے چوتھا گول کیا، ان کا جرمنی کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل گول ہے۔

جرمن لیگ بنڈس لیگا میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم آر بی لائپزگ دباؤ میں نظر آئی، میچ کے دسویں منٹ میں ہرتھا برلن کی جانب سے مارکو گروچ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

اس فتح کے بعد جرمنی گروپ ’جے‘ میں 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہنے کے ساتھ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.