بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہوش حیات کوہِ پیما علی سدپارہ اور اُن کے ساتھیوں کیلئے دُعاگو

سدپارہ اور ان کی ٹیم کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران 1 روز سے لاپتہ ہیں اور ان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے، ان کی تلاش کے لیے گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو گزشتہ روز ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک تلاش کیا گیا۔

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے تینوں کوہ پیماؤں کی مہم کے منیجر اور الپائن کلب آف پاکستان نے بتایا ہے کہ علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی سے تعلق رکھنے والے جان پبلو موہر کا جمعے کے روز سے بیس کیمپ، ٹیم اور اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

ان کی تلاش میں شروع کیئے گئے ریسکیو مشن کے دوران آرمی ہیلی کاپٹروں نے 7000 میٹر کی بلندی تک پرواز کی ہے تاہم ابھی تک تینوں کوہ پیماؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہیں محمد علی سدپارہ، ان کے ساتھی کوہ پیما آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی کے جے پی موہر کے قریبی عزیزوں اور ٹیم نے بتایا کہ تینوں نے جمعے کی شام تک 8 ہزار میٹر کا سنگِ میل عبور کر لیا تھا جس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ وہ جلد ہی اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔

محمد علی سد پارہ اور ساجد علی سدپارہ باپ بیٹے ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان میں اسکردو کے علاقے سد پارہ سے ہے، سدپارہ کا علاقہ مہم جوؤں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.