وزیراعلیٰ بلوچستان جام کے حامی اور مخالف گروہ اپنے اپنے مورچوں میں ڈٹ گئے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی قیام گاہ پر ناراض حکومتی ارکان کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں جام کمال کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کا پھر سے عزم کیا گیا۔
جام کمال کو صوبائی اسمبلی میں 24 اور ناراض گروپ کو 16 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حکومت کی اپوزیشن اپنے 23 ارکان کے ساتھ اپنے اپنے پتے سنبھال کر بیٹھی ہے۔
اپوزیشن نے جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے متعلق کسی بھی نوعیت کے فیصلے کے لیے پیر کی صبح اپنا اجلاس بلالیا ہے۔
Comments are closed.