متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس ملک کو بنایا ڈاکٹر عبدالقدیر انہی کی اولاد میں سے تھے، ہم نے ہمیشہ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کا ساتھ دیا ہے۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ سانحے کی وجہ سے ہم نے حیدرآباد میں اپنی ریلی منسوخ کردی، اب ہم حیدرآباد میں ریلی کے بجائے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کے بھائیوں اور طالبان سے معافی کی بات کرسکتے ہیں، انہیں ایم کیو ایم کے کارکنان کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
Comments are closed.