مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے آج عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے 11 ماہ پہلے شہباز شریف پر کیس بنایا۔
ان کا کہنا ہے کہ اتنے ماہ بعد ایف آئی اے کو خیال آیا کہ یہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، جہانگیر ترین کا کیس اس عدالت نے سنا تب ایف آئی اے کو خیال کیوں نہ آیا؟
عطاء تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے نے کسی بھی حکومتی عہدے دار کے خلاف اتنا لمبا کیس نہیں چلایا، وفاقی تحقیقاتی ادارہ 11 ماہ بعد بھی منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد نہیں دے سکا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) شہزاد اکبر کے کہنے پر حقائق مسخ کر کے خبر دیتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا پلندہ برطانوی عدالت نے باہر پھینکا، حکمران قوم کا پیسہ اور عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
Comments are closed.