ایک ہی ہفتے میں دوسری بار سروسز متاثر ہونے پر فیس بُک نے شکایات موصول ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی۔
فیس بُک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کنفیگریشن تبدیلی نے عالمی سطح پر صارفین کو متاثر کیا ہے جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘
بعد ازاں کمپنی نے تقریباً تین گھنٹے بعد جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہماری ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں کیلئے ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک دوسرے سے رابطے کیلئے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔
یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے صبر کا شکریہ ، اب ہم نے مسئلہ حل کرلیا ہے۔
دیگر سروسز، میسنجر اور انسٹاگرام نے بھی اسی حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب رات گیارہ بجے کے قریب دنیا بھر میں کچھ صارفین کیلئے انسٹاگرام اور فیس بک کی سروسز متاثر ہوئی تھیں جو تقریباً 3 گھنٹے بعد فعال ہوئیں۔
Comments are closed.