بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کورونا فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، مزید 26 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 912 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 26 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 633 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 58 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 233 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 648 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 761 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 84 ہزار 527 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 619 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار 491 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 8 کروڑ 77 لاکھ 41 ہزار 79 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 62 ہزار 155 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 474 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 40 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 757 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 358 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 623 ہو گئیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 70 لاکھ 79 ہزار 552 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 40 ہزار 312 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 983 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 930 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 316 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 739 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 40 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 341 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.