
بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کی کورونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کے معاملے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کیس ایف آئی اے کو بھجوادیا۔
ترجمان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری صحت عمران سکندر کا کہنا ہے کہ فیک انٹریز جمنازیم میلسی، وہاڑی اور چیف ایگزیکٹو آفس ملتان سے کی گئیں۔
عمران سکندر کا کہنا ہے کہ سینٹرز کے متعلقہ ویکسینیٹرز کی تفصیلات سائبر کرائم ونگ کو بھجوادی ہیں۔
سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ انفارمیشن سروس ڈلیوری یونٹ کی جانب سے فیک انٹریز کی شناخت کی گئی، این سی او سی کو فیک انٹریز کی روک تھام کے لیے جامع تجاویز بھجوادی ہیں۔
Comments are closed.