پاک فوج میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا، ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ماسٹر ڈگری کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے حاصل کی، انہیں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے ماحول میں کمانڈ کا وسیع تجربہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈر فائیو کور سندھ بھی رہے۔
Comments are closed.