شیخوپورہ میں گوبر پھینکنے پر ہوئے جھگڑے میں سابق کونسلر کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گوبر پھینکنے کے معمولی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے سابق کونسلر منیر احمد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ منیر احمد نے پولیس میں اُن کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس نے سابق کونسلر کے قتل کا مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.