قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ریکارڈ ساز اننگز کی یاد تازہ کردی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں اس دن کی اہمیت ہمیشہ قائم رہے گی۔
4 اکتوبر 1996 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں 37 گیندوں پر سب سے تیز سینچری کرکے ریکارڈ بنانے والے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے یادگار میچ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ۔
انہوں نے لکھا کہ یہ میری زندگی کا وہ یادگار دن ہے جسے میں کبھی نہیں بُھلا پاؤں گا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ خواب حقیقت بن ہی جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر 1996وہ دن ہے جس کی اہمیت ہمیشہ شائقین کرکٹ کے لیے قائم رہے گی۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز سنچری 37 گیندوں پر مکمل کی تھی ۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنایا تھا۔
Comments are closed.