سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں، ایک دوسرے کا نام تک برداشت نہیں کرتے لیکن ہمارا گھر ٹھیک ہوجائے، سیاسی جماعتیں ٹھیک ہوجائیں تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم کو قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو قتل کیا گیا، ان تمام باتوں کو یک جنبش مٹایا نہیں جاسکتا۔
Comments are closed.