بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: تیز ہوا سے راشد منہاس روڈ پر 3 کھمبے گر گئے

کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث راشد منہاس روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کے 3 کھمبے گر گئے۔

کھمبے گرنے سے کراچی کی مصروف شاہراہ راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کیٹی بندر سمیت ساحلی پٹی میں موسم تبدیل ہو گیا، طوفانی ہوائیں چلنے لگیں اور بارش شروع ہو گئی۔

اس سے قبل شہر میں ڈپریشن کے زیرِ اثر تیز ہوائیں چلنے کے سبب فرئیرہال کے قریب بجلی کا کھمبا گاڑی پر گر گیاتھا۔

بجلی کا کھمبا گرنے سے اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کیٹی بندر سمیت ساحلی پٹی میں موسم تبدیل ہو گیا، طوفانی ہوائیں چلنے لگیں اور بارش شروع ہو گئی۔

بجلی کا کھمبا گرنے کے فوری بعد پولیس اور کے الیکٹرک کا عملہ واقعے کی جگہ پر پہنچ گیا جنہوں نے صورتِ حال کو کنٹرول کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.