محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کراچی سے 280 سے 300 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے، یہ ڈپریشن 24 گھنٹوں کے دوران سائیکلون بن سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سائیکلون بننے کی صورت میں 70 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈوپلر ریڈار کے 450 کلو میٹر کے دائرے میں ڈپریشن کے سیلز نظر آ رہے ہیں، ریڈار سے ڈپریشن کی ٹریکنگ میں آسانی ہو رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ ڈپریشن شمال مغرب کی جانب بڑھا تو بلوچستان میں اورماڑہ اور پسنی کو ہٹ کر سکتا ہے، یہ ڈپریشن زیادہ مغرب کی جانب بڑھا تو اومان اور جنوبی ایران کو متاثر کر سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام ممکنہ طور پر ڈپریشن مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے باعث کل صبح سائیکلون بننے کا امکان ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سائیکلون کا پھیلاؤ کراچی سے 100 سے ڈیڑھ سو کلو میٹر دور ہو سکتا ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.