پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ بچوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے، 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کے لیے موجودہ ویکسین محفوظ ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی اسکولوں کی سطح پر بھی ویکسینیشن کی جائے گی۔
نوشین حامد نے یہ بھی بتایا کہ بچوں کو لگائی جانے والی فائزر ویکسین کی کھیپ اس وقت موجود ہے، وقت کے ساتھ ساتھ فائزر کی مزید کھیپ بھی پاکستان منگوائی جائے گی۔
Comments are closed.