پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ایسے ایسے القابات استعمال کیے گئے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، ہم ان باتوں کو لاکھ بھلانا چاہیں تو بھی بھلا نہیں سکتے۔
لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے ہمارے کئی لوگوں کو قید میں رکھا لیکن وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، میری تائی جان کے آخری وقت میں تایا ان کے ساتھ نہیں تھے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ جسٹس شائق عثمانی نے ٹوئٹ میں لکھا تین سال سے شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تین سالوں میں پی ٹی آئی حکومت کچھ ثابت نہیں کر سکی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس حکومت کی جھولی میں صرف ذلت اور رسوائی ہی ہے، پی ٹی آئی نے تین سال صرف کرپشن کے بیانیے کو آگے بڑھایا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج یہ سوچتا ہوگا کام بھی نہیں کرسکا، لوگوں کی بددعائیں بھی لی اور شریف فیملی کو کرپٹ بھی ثابت نہیں کرسکا۔
Comments are closed.