does adult friend finder work alice facebook profiles ran chat beauty asian bagoong isda in english

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں فوج سے متعلق بائیڈن اور جنرلز کے متضاد موقف

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں امریکی جنرلز نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رکھنے کی تجویز دی تھی۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سینئر ایڈوائزرز نے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔

ری پبلکن سینیٹر جوش ہالے نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے امریکی عوام اور فوجی اندازوں سے متعلق جھو ٹ بولا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی کہ صدر بائیڈن کے سامنے کئی آپشن رکھے گئے تھے، بالآخر فیصلہ کمانڈر انچیف کا ہوتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن جوائنٹ چیفس اور فوج کے مخلصانہ مشوروں کی قدر کرتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمیشہ اس سے اتفاق کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.