بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن بچانا ہے: عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن بچانا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ اور کام کم کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.