فیصل آبادمیں بھی ڈاکٹرزاورپیرا میڈکس اسٹاف کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، الائیڈ اور سول اسپتال سمیت 9 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
فیصل آباد کے پیرا میڈیکل اسٹاف کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی 2450خوراکیں موصول ہو ئیں جو آج سے شہر کے دو بڑے اسپتالوں میں طبی عملے جو لگائی جارہی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کےترجمان ڈاکٹر عرفان نے بتایا تھا کہ چین سے ملنے والی کورونا کی امدادی ویکسین فیصل آباد کے طبی عملے کو لگانے کا عمل آج سےشروع ہو رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ابتدائی طور پر الائیڈ اسپتال میں 850اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 1600طبی عملے کی ویکسنیشن کے لئے 2450 خوراکیں موصول ہوئی ہیں جس سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ویکسنیشن کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔
Comments are closed.