nguyen hong chinese girl sex pen pals usa south korean girl names international love dating app country boy funny

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کو 4 سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 4 سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مسلم لیگ نون کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا ردِ عمل دیں گے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں باقی کسی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.