اسلام آباد(جسار ت نیوز)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ کے پی ایل کشمیریوں کو عالمی سطح پر نمائندگی دلائے گی،شاہد آفریدی کے آنے سے نہ صرف مظفرآباد ٹائیگرز بلکہ پوری لیگ کو فائدہ ہوگا_جمعہ کو کشمیرپریمیئر لیگ(کے پی ایل)کی فرنچائزمظفر آباد ٹائیگر کے چیئرمین ارشد خان تنولی نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر ریلوے نے کشمیر پریمئر لیگ کے لیے مظفرآباد ٹائیگرز کی کوششوں کو سراہا، وزیر ریلوے سینیٹر اغظم خان سواتی نے کہا کہ کے پی ایل کشمیریوں کو عالمی سطح پر نمایندگی دلائے گی،کشمیر پریمیئر لیگ سے دنیا بھر میں کشمیریوں کو ایک شناخت ملے گی۔کشمیر میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے ،جو اس لیگ سے سامنے آئے گا۔
The post کے پی ایل کشمیریوں کو عالمی سطح پر نمائندگی دلائے گی، اعظم سواتی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.