پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کی انکوائری میں پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ صحت پنجاب کی بنائی دوسری کمیٹی کی انکوائری بھی طول پکڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق 20 دن گزرنے کے بعد بھی ذمے داروں کے نام سامنے آئے اور نہ ہی کارروائی کا آغاز ہوسکا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کمیٹی ان مریضوں کی تفصیلات اکٹھی کررہی ہے، جنہیں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زائد المیعاد اسٹنٹ کی پہلی انکوائری میں چیف فارماسسٹ کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے اس انکوائری رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔
Comments are closed.