کراچی میں لانڈھی فیوچرموڑ پر خطرناک حادثہ پیش آیا، بس نے شہریوں کوکچل دیا حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ پر بس نے موٹرسائیکل سواروں کوٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں سمیت جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں خاتون سمیت 2 مرد شامل ہیں جبکہ بس بے قابو ہوکر قریبی دکان سے بھی ٹکرائی۔
The post کراچی: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر: 3 افراد جاں بحق appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.