قومی اسمبلی اجلاس میں 4 فروری کو ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر نےقومی اسمبلی اجلاس میں ناخوشگوار معاملے کا نوٹس لے لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر 8 فروری کواجلاس طلب کرلیا۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بطور کسٹوڈین ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا میری ذمہ داری ہے۔
اسپیکر نے واقعہ کی جانچ پڑتال اور سخت کارروائی کرنے کیلئے اجلاس کی کارروائیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ حزب اقتدار یا اختلاف کے ہر رکن پر قومی اسمبلی کے قواعد کو ماننے کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار یا اختلاف کے ہر رکن پر ایوان کے وقار اور تقدس کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہے۔
اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ 4 فروری کو ایوان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، 8 فروری کو اجلاس طلب کیا ہے، جس میں اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔
Comments are closed.