ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ اس لئے نہیں دیا کہ کشمیر کو چھوڑ دیں۔ ہم کشمیر کی تقسیم ختم کرکے سارے کشمیریوں کو آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔
حیدرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بھارتی درندگی معصوم جانیں لے رہی ہے۔ ہمیں مسئلہ کشمیر کے بارےمیں پوری دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کا رخ کرتا ہے، مودی کی موت آئی ہے تو اس نے کشمیر کا رخ کیا ہے۔ اگر یہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پوری دنیا کا مسئلہ بن جائےگا۔
Comments are closed.