سوئیڈن کے حکام نے اپنے ملک میں ایک نوجوان جوڑے کو اس کے بچے کا نام ویلادی میر پیوٹن رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ولادیمیر پیوٹن روسی صدر اور دنیا کی نامور شخصیات میں سے ایک ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئیڈش ٹیکس ادارے کی جانب سے بچے نام رکھنے کی درخواست مسترد کی گئی ہے۔
سوئیڈش حکام نے اس جوڑے کی درخواست مسترد کرنے کی وجہ ابھی تک نہیں بتائی۔
دوسری جانب اس اسکینڈے نیوین ملک کے قانون کے مطابق وہاں کسی بھی بچے کا نام اس طرح نہیں رکھا جاسکتا کہ جس کی وجہ سے بچے کو ہی آگے چل کر مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔
Comments are closed.