کرکٹ سیریز ختم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان سے لے جانے کے لیے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ آر جی 232 ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایئربس اے 319 نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو لےکر ابوظبی واپس جائے گی۔
طیارے نے شام 6 بجکر 15 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
دوسری جانب ایئرپورٹ پہنچنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت تمام 33 ممبران کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔
Comments are closed.