پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دشمن کے پروپیگنڈے پر کان نہیں دھریں ، نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی ہیں۔
پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ جمہوری جماعت ہے، اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کوئی قیادت پر سوال اٹھائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی تیاریاں آنے والے وقت میں دھاندلی روکنے میں مدد دیں گی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت ہے، اس سے ملک نہیں چل سکتا۔
Comments are closed.